Published: 05-11-2024
امریکا کے سابق صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے والد کی انتخابی مہم کو نظر انداز کردیا۔ایوانکا ٹرمپ 2024 کی صدارتی دوڑ میں اپنے والد کی حمایت سے کافی حد تک دور ہیں اور عوامی سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح دے رہی ہیں۔سابق صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کی صدارت کے دوران بطور مشیر اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس وقت وہ اپنے والد کی انتخابی مہم کے حوالے سے منظر سے غائب ہیں۔ اپنی حالیہ سالگرہ کے موقع پر ایوانکا نے اپنی زندگی کے تجربات اور سیکھے گئے سبق کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایوانکا نے اپنی متعدد تصاویر کے ساتھ طویل تحریر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’خاندان اور دوست سب کچھ ہیں‘۔