Published: 05-11-2024
سابق اولمپئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہا کہ عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں جن پی ایچ ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کی تو انہیں امید تھی کہ وہ 2025 کا ہاکی کا پلان پیش کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہاکی کی ترقی کی بات کریں گے لیکن انہوں نے پانچ افراد پر پابندی لگادی، ان پابندیوں اور لرائی جھگڑوں سے ملکی ہاکی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قومی کھیل ہاکی کو اس کھیل کے اولمپئنز نے برباد کیا، اب وہ بھی اس ہی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعی اولمپئنز ہاکی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں جن کے پاس کوئی وژن ہی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے، اگر کوئی اولمپئن واقعی کرپشن میں ملوث ہے تو انہیں سزا دے کر ہاکی سے دور کیا جائے۔