Published: 05-11-2024
معافی مانگو یا 5 کروڑ ادا کرو، بشنوئی گینگ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو پھر دھمکی بھرا پیغام بھجوایا ہے۔ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول یونٹ کے مطابق اسے پیر کو لارنس بشنوئی کے بھائی ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے پیغام میں کہا ہے کہ سلمان خان کو زندہ رہنے کے لیے ہمارے مندر میں آکر معافی مانگنی ہوگی یا پھر انھیں کالے ہرن کو مارنے پر 5 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے، بصورت دیگر ان کو قتل کر دیا جائے گا۔ پولیس نے اس دھمکی آمیز پیغام پر تحقیقات کا آغاز کرنے کے ساتھ سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو گزشتہ چند ماہ میں متعدد بار قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں، پیغام میں مزید کہا گیا کہ اگر مذکورہ بالا اقدام نہیں کیا گیا تو پھر ہم انھیں قتل کر دیں گے، ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔