سکندر صنم کو بچھڑے 12 برس ہو گئے

Published: 05-11-2024

Cinque Terre

اپنی کامیڈی کی وجہ سے مشہور اتنے کے نام سن کر ہی لوگوں کے چہرے پر ہنسی اور مسکراہٹ آ جائے، پاکستان کے کامیڈین سکندر صنم کی آج 12ویں برسی منائی جا رہی ہے۔سکندر صنم کے مداح آج بھی انہیں خوب یاد کرتے ہیں اور آج کے ڈیجیٹل اور انٹر نیٹ کے دور میں ان کی پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر آج بھی ہنستے اور مسکراتے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ آج بھی سوشل میڈیا پر یا موبائل پر سکندر صنم کی ویڈیوز سامنے آ جاتی ہیں تو پرانا وقت یاد آ جاتا ہے اور ہنسی روکنا مشکل ہو جاتی ہے۔کراچی کے علاقے کھارادر میں 1960ء میں پیدا ہونے والے سکندر صنم نے 1981ء میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر آخری ایام تک اُسی سے وابستہ رہے۔غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سکندر صنم نے گھریلو حالات کے باعث بہت کم عمری میں ایک فیکٹری میں مزدوری بھی کی تھی۔سکندر صنم نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں بھی تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی وغیرہ شامل ہیں۔ان فلموں کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔سکندر صنم کا انتقال 5 نومبر 2012ء کو ہوا تھا۔

اشتہارات