Published: 05-11-2024
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی کرنے کے ارادے کے بارے میں بتا دیا۔مہوش حیات نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے لیے والدہ کے پاس رشتے آتے ہیں؟اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ رشتے تو آتے رہتے ہیں لیکن 2 سال پہلے تک تو میں شادی کے بارے میں سوچتی ہی نہیں تھی اور میری پوری توجہ صرف کام پر تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ اب پچھلے 2 سال سے میری سوچ میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے کہ اگر کوئی اچھا لگتا ہے تو اس سے بات کی جا سکتی ہے اور شادی کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ ابھی تک والدہ کے پاس جب بھی کوئی رشتہ آتا ہے تو میں ٹال مٹول کر دیتی ہوں۔مہوش حیات نے بتایا کہ شادی کے بارے میں میری ٹال مٹول صرف تب ختم ہو گی جب کوئی ایسا شخص ملے گا جو ذہین ہو، نرم مزاج ہو اور اپنی فیملی اور کام کو ساتھ لے کر چلتا ہو۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ شادی دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملن ہوتا ہے۔