کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرلی، ٹرمپ کو فون پر مبارکباد

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے بالآخر شکست تسلیم کرلی، ٹیلی فون کرکے ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔امریکی انتخابات ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے چاہییں، جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن بھی اقتدار کی منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے ملک کو متحد کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔جو بائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی۔صدر بائیڈن جمعرات کو امریکی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔واضح رہے کہ امریکا میں پھر ایک بار، ٹرمپ سرکار آگئی، کملا ہیرس ہار گئیں، ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے، حامیوں نے جشن منایا، کامیابی پر ٹرمپ خود بھی جھوم اُٹھے۔صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے538 الیکٹورل ووٹ میں سے292، کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔ٹرمپ7 میں سے4 سوئنگ ریاستوں میں کامیاب ہوئے، ایوان نمائندگان، ری پبلکن 201، ڈیموکریٹس 183 نشستوں پر کامیاب قرار پائے، امریکی سینیٹ میں بھی ری پبلکنز کو اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

اشتہارات