Published: 07-11-2024
پاکستان کے کرکٹر فخر زمان نے اپنی ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔فخر زمان کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں۔کرکٹر فخر زمان 2 ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ میں مصروف ہیں، وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں فخر زمان نے لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔