محمد آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔قطر میں محمد آصف نے فائنل میں ایران کے علی غاراگوزلو کو 3 ۔ 5 سے شکست دی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔محمد آصف نے اس سے قبل 2012ء اور 2019ء میں بھی ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

اشتہارات