نسیم شاہ انجری سے مکمل فٹ ہو گئے

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری سے مکمل فٹ ہو گئے۔ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اب انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں نسیم شاہ اپنے 8 ویں اوور میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔اس موقع پر نسیم شاہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔یاد رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

اشتہارات