Published: 07-11-2024
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے بارے میں طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم اس دوران دونوں ایک ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر بھی ہونے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں اب ایک پروجیکٹ میں اکٹھے نظر آئیں گے۔دونوں میگا اسٹارز مشہور فلم ساز منی رتنم ایک نئی ہندی فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں اس "گرو" جوڑی کو کاسٹ کرنے کی خبریں ہیں۔منی رتنم نے 2007 میں فلم "گرو" کے بعد انہیں "راون" میں بھی اکٹھا کاسٹ کیا تھا۔ اب وہ ایک اور فلم کےلیے دلچسپ کہانی تلاش کر چکے ہیں جس میں یہ جوڑی پھر نظر آئے گی۔