Published: 07-11-2024
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی ریاست پینسلوینیا میں ہونے والےقاتلانہ حملے کے بعد زخمی حالت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اگر میں امریکی شہری ہوتی تو اس کو ووٹ دیتی جس پر انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کی گئی لیکن وہ گولیوں کو چکمہ دے کر اٹھ کھڑا ہوا اور پھر اپنی تقریر جاری رکھی۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔