Published: 07-11-2024
کراچی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کروایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یو سی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم، نصرت اللّٰہ اور فاروق نعمت اللّٰہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔