فتح کے بعد فیملی تصویر، ٹرمپ کی اہلیہ غائب، ایلون مسک اہل خانہ کے ساتھ موجود

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد ان کی پوتی نے اہلخانہ کی تصویر شیئر کردی، تصویر میں ٹیسلا اسپیس کمپنی کے مالک ایلون مسک کی فیملی بھی موجود ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا موجود نہیں ہیں، جبکہ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں اسے مکمل اسکواڈ قرار دیا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔خیال رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024ء کی صدارتی مہم کےلیے نمایاں مالی مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے اکتوبر 2024ء تک ٹرمپ کی صدارتی مہم کےلیے تقریباً 132 ملین ڈالرز عطیہ کیے۔مالی تعاون کے علاوہ ایلون مسک نے ٹرمپ کی صدارتی مہم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا، جس کا اعتراف خود ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کےلیے نمایاں مالی مدد پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے درمیان آج کی رات ایک نیا ستارہ موجود ہے، ایک نئے ستارے ایلون نے جنم لیا ہے، وہ ایک حیرت انگیز انسان ہیں، جنہوں نے 2 ہفتے تک فلاڈیلفیا، پینسلوینیا سمیت سوئنگ ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر منتخب ہوئے۔ وہ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اشتہارات