میڈیکل رپورٹ لیک ہونے پر الجیرین باکسر ایمان خلیف کی میڈیا کیخلاف قانونی کارروائی

Published: 07-11-2024

Cinque Terre

الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے فرانس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ باکسر کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد اولمپکس میں جیتے گئے طلائی تمغے کے لیے ان کی صنفی اہلیت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔دوسری جانب الجزائر کی باکسر ایمان خلیف اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسامت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ اُن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں۔

اشتہارات