Published: 08-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)کبیر والاپاکستان ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر,و چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے کہا کہ نجکاری کے نام پر ملک میں مزدوروں کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے ملکی قومی اثاثہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے نام پر بندر بانٹ اور مزدوروں کا معاشی قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے پوئے اسے شریف برادران کی پالیسیوں کاحصہ قرار دیا اور کہا کہ اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل میں شفافیت اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں حکومت کے اس عمل سے ملک میں بیروزگاری اور سماجی و معاشی عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے جسے کسی صورت میں بھی تسلیم نہں ں کیا جائے گا اور اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داریوفاقی حکومت اور شریف برادران پر عائد ہو گی اس موقع پر ملک عاشق حسین بھٹہ صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب,سید خاور متو شاہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب,ڈاکٹر مہر وسیم سیال راہنما پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب,شاہد خان سنجرانی بلوچ خانیوال,محمد اکرم انصاری سینئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ خانیوال نے عبدالقادر شاہین کے اس پیغام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عبدالقدر شاہین نے مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھا کرمزدوروں کے حقیقی ترجمان ہونے کا ثبوت دیا ہے