نئی تشکیل شدہ پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس‘ صدارت خواجہ محمد وسیم بٹ نے کی

Published: 08-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)نئی تشکیل شدہ پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس، امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ کی زیر صدارت، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب، سکندر ذیشان، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب، عامر مجید، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پنجاب بیت المال، صفدر عباس سمیت کونسل کے 10 ممبران نے شرکت کی۔ نئی تشکیل شدہ پنجاب بیت المال کونسل کے تعارفی اجلاس  میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تعلیمی وظیفہ پروگرام کا قیام، موجودہ ضلعی بیت المال کمیٹیوں کی تحلیل، 10 نامزد اضلاع سے کل 100 مستحق یونیورسٹی طلباء کا انتخاب کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں گریڈ 1 سے 10 تک کے طلباء کو یونیفارم، جوتے، بیگ اور سٹیشنری فراہم کی جائے گی، اہلیت کے تفصیلی معیارات کے ساتھ مکمل فالو اپ برقرار رکھا جائے گا، پنجاب کی عوام کے لیے روزگار سکیم 'بے روزگاری سے خوشحالی تک' کی منظوری سمیت عوامی بہبود کے متعدد منصوبوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امین بیت المال پنجاب خواجہ وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ، اللّٰہ کی ذات کے بعد یہ موقع ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے عوامی فلاح کے لیے فراہم کیا گیا ہے، اور ہم اسے قطعی طور پر زائل نہیں جانے دیں گے۔ذرائع
 

اشتہارات