Published: 10-11-2024
اٹک میں 8 سال قبل 3 افراد کو قتل اور خاتون کو زخمی کرنے والا ملزم بحرین سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق فتح جنگ پولیس نے اشتہاری وسیم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے جون 2016 کو گھریلو تنازع پر اپنے بہنوئی سمیت 3 افراد کو قتل کیا تھا۔