Published: 10-11-2024
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا گیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او ریلوے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔