ماریہ خان کا سعودی لیگ میں فری کک پر گول

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا فری ککس پر گول کرنا ان کی پہچان بن گیا، سعودی لیگ میں فری کک پر ایک اور گول کردیا۔ایسٹرن فلیمز کلب کی ماریہ خان نے النصر کلب کے خلاف میچ میں گول اسکور کیا، میچ میں ایسٹرن فلیمز کو النصر نے پانچ ۔ ایک سے شکست دی۔ماریہ خان کے فری کک پر ایک اور گول کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے جو انہوں نے سعودی لیگ میں کیا۔ماریہ نے گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میچ میں بھی فری کک پر گول کیا تھا۔اس سال مارچ میں سعودی ویمن لیگ میں بھی ماریہ کا فری کک پر گول وائرل ہوا تھا۔

اشتہارات