’وہ پہلے دودھ والا تھا‘، اجے دیوگن کا اکشے کی جلدی اٹھنے کی عادت پر دلچسپ تبصرہ

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

سپر اسٹار اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کی صبح سویرے اٹھنے کی عادت پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے حال ہی میں سنگھم اگین کے ساتھی اداکار اکشے کمار کی جلدی صبح اٹھنے کی عادت پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں "دودھ والا" کہہ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجے نے یہ مذاق بالی ووڈ ہنگامہ ہینگ آؤٹ پر کیا جہاں وہ اور ہدایتکار روہت شیٹی مداحوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس دوران جب اجے سے اکشے کی کسی منفرد عادت کے بارے میں پوچھا گیا تو اجے نے کہا کہ “وہ صبح چار بجے اٹھتے ہیں، آپ جانتے ہیں پہلے وہ دودھ والا تھا۔”اکشے، جو اپنی صحت مند طرز زندگی کےلیے مشہور ہیں، صبح جلد اٹھ کر اپنی فٹنس کی روٹین شروع کرتے ہیں۔اجے اور اکشے حال ہی میں فلم سنگھم اگین میں نظر آئے، تاہم اس سے قبل دونوں فلم سہاگ، خاکی اور انسان میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ اکشے کی فلم سوریاونشی میں اجے دیوگن نے مختصر کردار نبھایا تھا۔

اشتہارات