Published: 10-11-2024
جھنگ) چوہدری بلال خان بیوروچیف) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ ایم پی اے کا جھنگ کے دورہ پر ویمن پروٹیکشن سنٹر(دارالامان)جھنگ آ مد کے موقع پر بیگم عابدہ بشیر چوہدری ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آ فیسر مسز ثمرہ رباب نے ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ حنا پرویز بٹ نے ویمن پروٹیکشن سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں مقیم خواتین اور بچوں کے مسائل دریافت کیے اور ان بے سہارا خواتین کے مسائل کو حل کروانے کی بھی یقیں دہانی کروائی اس موقع پر بیگم عابدہ بشیر چوہدری ایم پی اے بھی ان کے ہمراہ تھیں،چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے ایکسٹینشن بلڈنگ ویمن پروٹیکشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آ فیسر مسز ثمرہ رباب نے ویمن پروٹیکشن سنٹر کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اور درپیش مسائل بارے آ گاہ کیا اور ویمن پروٹیکشن سنٹر جھنگ کی کارکردگی بارے بتایا جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آ فیسر مسز ثمرہ رباب کی خدمات کو سراہا اور ادارہ کی صفائی ستھرائی اور نظم نسق کی بھی تعریف کی اس موقع پر پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (PWPA) کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صنفی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور اسے اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہے۔ بے سہارا خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن طریقے سے کوشاں ہیں۔