ٹریفک انسپکٹر پولیس سد ہنوتی چوہدری محمد اسحاق کا غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف ایکشن

Published: 10-11-2024

Cinque Terre

پلندری(بلال ظفرنوشاہی سے)  ایس ایس پی ٹریفک مظفرآباد،ایس پی ضلع سدھنوتی کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں ڈسڑکٹ ٹریفک انسپکٹر پولیس سدہنوتی چوہدری محمد اسحاق کا کم عمرموٹرسائیکل سواروں،کالے شیشے،غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں،بدوں رجسٹریشن گاڑیوں،موٹرسائیکل، بدوں ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ٹریفک انسپکٹر چوہدری محمد اسحاق نے ہمراہ ٹریفک اہلکاران کم عمر ڈرائیوران،کالے شیشے،غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں،بدوں رجسٹریشن گاڑیوں،موٹرسائیکل، بدوں ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو ہدایات دی کہ ٹریفک قانون کی پابندی کریں تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی ہو سکے۔ ڈی ٹی آئی سدہنوتی چوہدری محمد اسحاق نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جنرل ہولڈ اپ کیا جا رہا ہے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ 
 

اشتہارات