Published: 12-11-2024
لاہور کے کچھ علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 2545 ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1075 تک پہنچ گیا ہے۔شہریوں کو ناک، کان، گلا اور دمہ جیسی بیماریوں کا سامنا ہے، اسپتالوں میں اسموگ کے باعث مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسموگ کی شدت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ خلاء سے بھی نظر آنے لگی ہے۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں حالیہ ویک اینڈ پر لاہور اور ملتان پر اتنی گہری اسموگ ہے کہ سڑکیں اور عمارتیں اُس کی لپیٹ میں آگئیں، تصاویر میں صرف دھند دیکھی گئی۔اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ ایک لاکھ بچوں کی صحت کو حد درجے خطرات لاحق ہیں۔