Published: 12-11-2024
مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کردیے گئے۔حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے، خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔