افغانستان نے بنگلادیش کو تیسرے میچ میں ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

افغانستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔شارجہ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔محمود اللّٰہ نے 98 اور مہدی مرزا نے 66 رنز کی باری کھیلی جبکہ سومیا سرکار 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 4 وکٹ حاصل کیں جبکہ راشد خان اور محمد نبی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔افغانستان نے 245 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا۔ رحمان اللّٰہ گرباز نے 101 رنز اسکور کیے، عظمت اللّٰہ 70 اور محمد نبی 34 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عظمت اللّٰہ اپنی آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ محمد نبی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اشتہارات