پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے نوٹیفکیشنز‘ مہر وسیم سیال صدر‘ ملک عاشق حسین سینئر نائب صدر مقرر

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوڈدری بلال خان بیوروچیف)پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما و سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب مہر وسیم سیال کو صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب ملک عاشق حسین بھٹہ نے پیپلزلیبر بیورو جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر مقرر کر کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا  اس موقع پر ملک عاشق حسین بھٹہ نے کہا کہ مہر وسیم سیال نے پہلے بھی پیپلز لیبر بیورو کے لئے بہت خدمات سرانجام دیں جن میں تنظیم سازیاں سرفہرست ہیں اور اب بھی تنظیم کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گیمہر وسیم سیال نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح پارٹی قیادت بالخصوص کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور ملک عاشق حسین بھٹہ نے مجھ پر اعتماد کر کے اہم عہدہ سے نوازا انشائاللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور پیپلز لیبر بیورو کوجنوبی پنجاب میں فعال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا پیپلز. لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے ڈپٹی بیورو چیف سید خاور متو شاہ,شاہد خان سنجرانی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ضلع خانیوال,مسعود مجید خان ڈاہا تحصیل صدر پیپلز پارٹی وصوبائی ٹکٹ ہولڈر خانیوال, مہر فیاض احمد للیرا سابق ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی, راہنما پیپلزپارٹی راولپنڈی راجہ تنویر عباس,ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی ضلع جھنگ مہر انصر عباس سیال,ڈاکٹر طارق شاہ میڈیا کوآرڈیمیٹر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب,نے انہیں مبارکباد پیش کی
 

اشتہارات