انسدادِ سموگ ایکشن میں تیزی لائی جائے‘ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی

Published: 12-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)انسدادِ سموگ ایکشن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے ہدایات جاری کی سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر انسدادِ سموگ ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ سموگ ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جو نہ صرف صحت بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ ماحول کی خوشگواری اور سموگ کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی پی او نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس فیلڈ میں موجود ٹیموں کے ساتھ ساتھ تمام یونٹس کو متحرک کر رہی ہے تاکہ سموگ کے اسباب پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈی ایس پی ٹریفک کو ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جو دھواں چھوڑ کر فضا کو آلودہ کرتی ہیں۔ڈی پی او نے ہدایت دی ہے کہ شہریوں میں سموگ سے بچاؤ اور آلودگی سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے،ڈی پی او نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور قانون پر عمل کرتے ہوئے آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ”شہر کو صاف ستھرا اور سموگ سے پاک رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیس اس مہم میں اپنی پوری کوشش کررہی ہے جس میں عوامی تعاون ناگزیر ہے۔
 

اشتہارات