Published: 18-11-2024
آسٹریلوی سینیٹ نے برطانوی بادشاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام لگانے والی خاتون سینیٹر کے اقدام کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سینیٹر لیڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد 12 کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ لیڈیا تھورپ نے بادشاہ چارلس کے خطاب کے دوران آسٹریلیا کی نوآبادیات پر احتجاج کرتے ہوئے برطانوی بادشاہ پر قدیم مقامی لوگوں کی نسل کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔