Published: 18-11-2024
سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے مخصوص علامات کے استعمال پر پابندی لگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض سے سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کے مطابق کسی بھی ملک، مذہب یا فرقہ وارانہ علامات کے تجارتی استعمال پر پابندی ہوگی، فیصلے کا مقصد کسی بھی قسم کی علامات کا غلط استعمال روکنا ہے۔ سعودی وزیر کے مطابق فیصلے پر 90 روز بعد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں 2022 میں مملکت کے پرچم کے تجارتی استعمال پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی پرچم پر الجلالہ، التوحید، دو تلواروں اور کھجور کے درخت بنے ہونے کے باعث تجارتی استعمال پر پابندی لگائی تھی۔