Published: 18-11-2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےکہا ہے کہ ویمن نیشنل ون ڈے کپ کے باقی راؤنڈ میچز نہیں ہوں گے۔پی سی بی نے قومی ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے باقی میچز منسوخ کردیے اور کہا کہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد ٹورنامنٹ مختصر کیا گیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ میں باقی راؤنڈ کے میچ نہیں ہوں گے، ابتدائی 4، 4 میچز کے بعد 2 ٹاپ ٹیمیں انونسیبل اور اسٹارز فائنل کھیلیں گی۔پی سی بی نے کہا کہ ویمن نیشنل ون ڈے کپ کے فائنل کی تاریخ اور وینیو کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ مختصر کرنے کا فیصلہ پلیئرز کی صحت اورحفاظت کےلیے کیا، کسی دوسرے معیاری ہوٹل میں درکار 100 کمرے دستیاب نہیں تھے۔پی سی بی کے مطابق پیر کو مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں کسی کھلاڑی کو نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کے وقت چار ٹیمیں میچ اور ایک ٹیم پریکٹس میں مصروف تھی۔