جھنگ ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کو ھوا میں اڑا دیا

Published: 18-11-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)جھنگ ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کو ھوا میں اڑا دیا ذرائع ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ جھنگ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کو ھوا میں اڑا دیا* تفصیلات کے مطابق جھنگ شہری نے ایک زیر تعمیر کمرشل پلازہ کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ جھنگ کو رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت درخواست دی مگر موصوف کے کان پر جوں تک نہیں رینگی شہری نے بارہا دفتر کے بھی چکر لگائے مگر کوئی شنوائی نہیں ھوئی  اور نہ ھی کسی قسم کا کوئی ریکارڈ ملا۔عملے نے مسلسل ایک ھی رٹ لگائی ھوئی ھے کہ جب تک ڈپٹی ڈائریکٹر اجازت نہیں دیں گے ھم کسی قسم کا کوئی ریکارڈ نہیں دے سکتے ہیں جب ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے بارے میں استفسار کیا تو موصوف کبھی لاھور اور کبھی فیصل آباد اور کبھی فلیڈ میں ھوتے ہیں شہری نے میڈیا کے پلیٹ فارم کی وساطت سے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے
 

اشتہارات