Published: 21-11-2024
وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فخر زمان کے فٹنس مسائل تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان کے جیسے ہی فٹنس مسائل حل ہوتے ہیں، انہیں منتخب کر لیں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فخر زمان میچ واریئر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ میرے لیے نئی نہیں، 22 سال سے اس سے منسلک ہوں، ڈبل رول کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔عاقب جاوید نے یہ بھی کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں پہلے ذمے داری ملی، سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔