دھنوش نے نین تارا سے قانونی جنگ کے دوران پہلی پوسٹ شیئر کردی

Published: 21-11-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے معروف اداکار دھنوش نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تامل اداکارہ نین تارا سے جاری لڑائی کے دوران پہلی پوسٹ شیئر کردی۔دھنوش نے انسٹاگرام پر اپنی آئندہ آنیوالی فلم این ای ای کے (نیلاوکو این مل ایناندی کوبم) کا ایک نیا پوسٹر ڈراپ کیا ہے۔ساتھ ہی انھوں نے انکشاف کیا کہ اسکے دوسرے گانے کا عنوان کدھل فیل ہے، اس فلم کا پہلا گانا گولڈن اسپیرو اس سال کے اوائل مین ریلیز کیا گیا تھا۔فلم این ای ای کے میں دھنوش کے علاوہ انیکا سوریندرن، پاووش، پریا پرکاش ویریری، میتھیو تھامس، وینکاٹیش مینن، رابعہ خاتون اور رمیا رنگانتھن اہم کردار ادا کریں گے، فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے۔

اشتہارات