Published: 21-11-2024
بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ایک فلم میں کام کا 300 کروڑ لیتے ہیں، یہ رقم بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور ساؤتھ کے سپر اسٹارز پرابھاس یا رجنی کانت سے بھی زیادہ ہے۔ یہ خطیر معاوضہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن لیتے ہیں اور انھوں پشپا 2 میں کام کے تین سو کروڑ روپے لیے تھے، جس کے باعث وہ اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ادکار بن گئے ہیں۔ زیادہ پرانی بات نہیں جب باکس آفس پر کسی فلم کی پرفارمنس کا بینچ مارک 100 کروڑ روپے تھا، جلد ہی یہ رقم بڑی فلموں کا بجٹ بن گیا اور اب عموماً ٹاپ اسٹارز کسی ایک فلم کا اتنا معاوضہ لیتے ہیں، الو ارجن کی نئی فلم دی رول کی آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ بڑی فلمیں جیسے جوان اور کنگووا کا بجٹ تین سو کروڑ روپے تھا، جو کہ ہر طرح سے ایک بڑی رقم ہے، تو اس اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ الو ارجن بھارت میں ایک فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔اس معاملے میں الو ارجن نے رجنی کانت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنھوں نے فلم جیلر کا معاوضہ 250 کروڑ لیا تھا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بڑے اسٹارز شاہ رخ اور سلمان خان نے اپنی بڑی ہٹ فلموں کا 150 سے 200 کروڑ تک معاوضہ لیا، جس میں انکا منافع بھی شامل ہے، جبکہ عامر خان نے اپنی 2017 کی فلم دنگل کا معاوضہ 230 کروڑ روپے لیا تھا۔