ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

Published: 22-11-2024

Cinque Terre

جھنگ چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم  ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں،موٹر سائیکلز کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں نمبر غیر واضح اور جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے جسے مزید موثر بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگانا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کا اندیشہ بھی ہے اسی طرح مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد پولیس سے بچنے کیلئے بلیک پیپرز کا استعمال کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا اور موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے انہوں بتایا کہ قانون شکن افراد اور جرائم پیشہ افراد اپنی شناخت چھپانے کیلئے جعلی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت مقدمات درج ہونگے شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے بتایا کہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں انہیں چالان نہیں کیا جائے گا ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلپ ساتھ رکھیں 
 

اشتہارات