لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق طے پا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق طے پا گیا ہے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نافذ ہوجائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے مکمل جنگ پر رضامندی ظاہر کردی، کچھ گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کیا جانے کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی کابینہ کل لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کےلیے اجلاس کرے گی۔چینل 12 کے مطابق جنگ بندی کے  معاہدے کے متن کو آج حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس وقت ایسا لگتا ہے کہ اس معاہدے کو کل کی منظوری سے پہلے ناکام بنانے کےلیے کوئی ’انتہائی غیر معمولی‘ واقعہ پیش نہ آجائے۔دوسری جانب  اسرائیل کے شمالی علاقے کے میئر نے حزب اللّٰہ کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’سرنڈر ڈیل‘ قرار دیا ہے۔

اشتہارات