بنگلادیشی عبوری حکومت کیخلاف احتجاج کرنے والا ہندو مذہبی رہنما ڈھاکا ایئرپورٹ پر گرفتار

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور ہندوؤں کو ورغلانے والے ہندو مذہبی رہنما کرشنا داس پرابھو کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی ہندو مذہبی رہنما کو پیر کے روز ڈھاکا ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا جبکہ انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کرشنا پرابھو کو ڈھاکا پولیس کی ڈٹیکٹیو برانچ نے حراست میں لیا۔  دوسری جانب بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے مشیر نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نے کرشنا داس پر غداری کا الزام لگایا ہے۔ مقامی ہندو گروپس کے مطابق یہ گرفتاری عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئی۔

اشتہارات