زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کےلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللّٰہ کی جگہ طیب طاہر اور حسنین کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا جائے گا۔ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ انٹرنیشنل کھیلیں گے۔دوسرا ایک روزہ میچ کل بلاوایو میں کھیلا جائے گا، 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں زمبابوے کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ایک روزہ میچ کےلیے پاکستانی ٹیم صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

اشتہارات