پاکستان کے 2 اسکوائش پلیئر کیپ ٹاؤن اوپن کا حصہ

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

پاکستان کے 2 اسکواش پلیئر رواں ہفتے کیپ ٹاؤن اوپن میں شرکت کریں گے، جس کی انعامی رقم 25 ہزار ڈالرز ہے۔کیپ ٹاؤن اوپن اسکواش، پی ایس اے کوپر ایونٹ ہے، جس میں پاکستان کے عاصم خان اور نور زمان کو شامل کیا گیا۔عاصم خان عالمی نمبر 61 اور 6 سیڈ جبکہ نور زمان عالمی نمبر 70 اور 8 سیڈ پلیئر ہیں، ایونٹ کا پہلا راؤنڈ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔پاکستان کے دونوں اسکوائش پلیئرز ایونٹ کے ڈراز میں شامل ہیں، جن کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے۔پاکستان کے دونوں پلیئر 27 نومبر کو براہ راست دوسرے راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔

اشتہارات