پہلی فلم کے بعد بے روزگار ہونے والے الو ارجن کا کیریئر کس نے بچایا؟

Published: 25-11-2024

Cinque Terre

بہت زیادہ معاوضہ لینے والے جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے مشہور اداکار الو ارجن کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی پہلی فلم کے بعد بےروزگار ہوئے تو انکے کیریئر کو بچانے والے پشپا 2 کے ہدایتکار سوکومار تھے، اس وقت کوئی میرے ساتھ کام کرنے کو تیار نہ تھا۔انھوں نے یہ بات گزشتہ روز چنئی میں پشپا 2 کے گانے کسک کی ریلیز کےلیے منعقدہ ایونٹ میں گفتگو کے دوران کہی، اس گانے میں سری لیلا فیچر ہیں۔42 سالہ الو ارجن گزشتہ دو عشرے سے زیادہ عرصے سے ساؤتھ کی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔یاد رہے کہ پشپا 2 جو پانچ دسمبر کو ریلیز ہوگی جس کے شائقین فلم بے چینی سے منتظر ہیں اس میں الو ارجن مرکزی کردار میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق الو ارجن نے تقریب کے دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کا ذکر کیا جب انھوں نے فلم گنگوتری میں کام کیا جو ان کی پہلی فلم تھی،جس کے بعد انھیں کوئی فلم نہیں ملی۔انکا کہنا تھا کہ ایسے میں سوکومار نے ان پر بھروسہ کیا اور اس طرح ہم دونوں کے طویل اشتراک عمل کا آغاز ہوا۔ 

اشتہارات