Published: 28-11-2024
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں کل کا دن بھی بد ترین رہا۔ اسلام آباد اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا لوگ پوچھتے ہیں ہم کیوں نہیں پہنچ سکے، ہم لاہور میں احتجاج کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا ہمارے لیے تمام راستے بند تھے، کس طرح پہنچتے۔ پورے لاہور کو قید خانہ بنایا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پرُامن پارٹی ہیں دوبارہ نکلیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔