جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کردیا

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کر دیا۔ کرفیو کا نفاذ دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہوگا۔بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہریوں کو جنوبی لبنان میں خالی کرائے گئے علاقوں میں واپسی سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خالی کرائے گئے قصبوں یا اسرائیلی فوج کے قریب جانے والوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہو گیا، جس کے بعد ہزاروں لبنانیوں نے جنوب میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں فائرنگ کر کے جشن منایا گیا، جس کی آوازیں دور دراز میں سنی گئیں، لیکن فوری طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اشتہارات