جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی چین کو 2-7 سے شکست

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے چین کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حمزہ فیاض نے دو، دو گول کیے قومی ٹیم کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔عمان کے شہر مسقط میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم نے چین کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے کواٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جبکہ دوسرے کواٹر میں پاکستان ہاکی ٹیم نے یکے بعد دیگرے تین گول کر ڈالے۔ پہلا گول حمزہ فیاض نے کیا، دوسرا گول سفیان خان نے کیا جبکہ تیسرا گول پھر حمزہ فیاض بنایا۔ اس دوران چین نے ایک گول کا خسارہ کم کیا اور مقابلہ 1-3 کیا۔تیسرے کوارٹر میں محمد حماد نے ایک اور گول کردیا۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے پھر تین گول داغ دیے اس بار رانا وحید، سفیان خان اور محمد مغیر نے گول کرکے مقابلہ سات ایک کردیا۔ میچ کے اختتام سے قبل چین نے دوسرا گول کیا۔جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

اشتہارات