دھنوش اور ایشوریا کی باضابطہ طلاق ہوگئی

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت کے معروف تامل اداکار وینکاٹیش پرابھو کستوری راجہ المعروف دھنوش اور فلمساز ایشوریا رجنی کانت کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ 41 سالہ دھنوش کی ان دنوں ساؤتھ کی ایک اور معروف اداکارہ نین تارا کے ساتھ قانونی جنگ بھی جاری ہے۔بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق چنئی کی فیملی ویلفیئر کورٹ نے سابق جوڑے کی جانب سے یہ بتانے کے بعد کہ آپس میں مفاہمت ممکن نہیں، دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی۔اس سے قبل اس کیس کی تین بار سماعت ہوئی لیکن دونوں (دھنوش اور ایشوریا رجنی کانت) پیشی پر حاضری میں ناکام رہے۔ 42 سالہ ایشوریا ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ہیں۔یاد رہے کہ دونوں کی 2004 میں شادی ہوئی تھی اور انکے دو بیٹے ہیں، طلاق کے باوجود دونوں چنئی کے علاقے پوئز گارڈن میں ایک دوسرے کے قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔دونوں بچوں کی مشترکہ طور پر پرورش کرتے اور مستقل طور پر بیٹوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لمحات شیئر کرتے ہیں۔ دھنوش نے 17 جنوری 2022 کو طلاق کا اعلان کیا تھا۔ 

اشتہارات