Published: 28-11-2024
جنوبی بھارت کی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ کیرتی سریش نے شادی کی افواہوں سے قبل ہی اپنے پرانے بوائے فرینڈ انٹونی تھاٹل سے تعلقات کی تصدیق کردی۔ 2018 کی باکس آفس پر ہٹ فلم مہانتی سے شہرت حاصل کرنے والی 32 سالہ کیرتی سریش نے دیوالی مناتے ہوئے اپنی اور انٹونی کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں پٹاخے پھوڑتے اور آسمان پر دیکھتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن لکھا، 15 برس اور گننا، ہمیشہ انٹونی اور کیرتی۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد کمنٹ سیکشن پرستاروں اور دیگر کے کمنٹ سے بھر گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیرتی اور انکے لڑکپن کے دوست انٹونی کی آئندہ ماہ (دسمبر) میں گوا میں شادی ہو رہی ہے۔ بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے انٹونی دبئی میں بزنس کرتے ہیں اور انکے کوچین میں ریسورٹ چین اور چنئی میں کئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔