ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر جاری کام کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ

Published: 28-11-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر جاری کام کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی جس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو باقاعدگی سے اسکیموں کے وزٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کمیٹی ممبران کو ضلع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی سکیموں میں میٹریل کی کوالٹی چیک کرنے کے حوالہ سے بھی احکامات جاری کئے گئے۔ سڑکوں کی بحالی کے جاری کام میں تیز رفتار اقدامات کرنے اور سڑکوں کے اطراف گڑھے بھرنے بارے محکمہ ہائی وے کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گڈ گورننس اور شفافیت کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
 

اشتہارات