ڈڈیال پولیس کی کٹھار روڈ پر کاروائی، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ڈڈیال پولیس کی کٹھار روڈ پر کاروائی، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل SHO عمیر رشید نے معہ ASI وسیم رزاق، نصیب احمد DFC، ملک نوید محمود و دیگر نفری کے کٹھار روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ وحید ساکنہ گھینر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 30 بور پستول اور مابعد ملزم کی نشاندہی پر مزید اسلحہ پستول 9MM، دو میگزین برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم نے تیز رفتاری اورغفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے رہائشی مکان کی دیوار اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔
 

اشتہارات