Published: 30-11-2024
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی چور اور بےایمان نہیں تھے، بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست کریں گی، قبضہ کریں گی، گوگی گینگ کے تحت جتنے کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کیا ملا؟ میں نے کہا تھا جو ڈیل کے تحت رہا ہوئے وہ اندر بھی جائیں گے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تباہی کے پیچھے انکی بہنیں تو نہیں، بشریٰ بی بی نے بانی کے قریب لوگوں کو ان سے الگ کر دیا۔