Published: 30-11-2024
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی مسئلے کا حل نہیں، مسلح گروہوں کے ہاتھوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے، لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں، دونوں صوبوں میں افرا تفری ہے انارکی ہے۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ جلسہ کرنا احتجاج کرنا اپنے لیے حق سمجھتا ہوں دوسروں کے لیے بھی، پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے، وہ بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کارکن مخلص ہوتا ہے تو وہ قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔