جانی ڈیپ کی اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ ڈیٹنگ

Published: 30-11-2024

Cinque Terre

ہالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار جانی ڈیپ ایک بار پھر محبت کےلیے تیار ہیں، اس بار اُن کا انتخاب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی ہے، ان سب باتوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اہلیہ ایمبرہرڈ سے تعلق کے بعد جونی ڈیپ اور اُن کی خاتون وکیل جوئل رچ کے تعلق کی خبریں سامنے آئیں لیکن لگتا ہے کہ اداکار اب مزید آگے بڑھ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنے سے آدھی عمر کی نوجوان اسپینش لڑکی سے ڈیٹنگ کررہے ہیں، جو پیشے کے لحاظ سے انفلوئنسر ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار نے زندگی میں ایک بار پھر محبت کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ افواہیں ٹین سل ٹاؤن میں زیر گردش ہیں۔جیس بورڈیو نامی لڑکی بھی جانی ڈیپ میں یکساں طور پر دلچسپی رکھتی ہیں، جس نے ہالی ووڈ اداکار کو جنم دن کی مبارک کا پیغام ڈانس کی ویڈیو کی صورت میں دیا ہے۔جانی ڈیپ سے متعلق اسپینش خاتون اکثر سوشل میڈیا پر لکھتی رہتی ہیں، تاہم اُن کی دیگر دلچسپیوں میں موسیقی، فلم، فیشن اور سفر کے ساتھ فوٹوگرافی بھی ہے۔

اشتہارات